24 اکتوبر 2012 - 20:30

ميانمار کے مسلم آبادي والے صوبے راخين ميں مسلمانوں کے خلاف بودھسٹوں کے تازہ حملوں ميں تين افراد جانبحق ہوگئے ہيں-

ابنا: موصولہ خبروں ميں کہا گيا ہے کہ انتہا پسند بدھسٹوں نے مسلمانوں کے خلاف حملوں کا سلسلہ ايک بار پھر شروع کرديا ہے اور مسلمانوں کے کم از کم ايک ہزار گھروں کو آگ لگادي گئي ہے- پوليس نے دعو کيا ہے کہ وہ مسلمانوں کے گھروں کو نذر آتش کئے جانے سے روکنے کي کوشش کر رہي ہے-صوبہ راخين کے ترجمان نے بتايا ہے کہ اتنہا پسند بدھسٹوں  اور مسلمانوں کے درميان تازہ جھڑپيں راخين کے علاقوں کياک فيو اور ميبون اور اسکے آس پاس کے علاقوں ميں ہورہي ہيں- حکومت ميانمار نے روہنگيا کہلائے جانے والے مسلمانوں کو اپنے ملک کا شہري تسليم نہيں کرتي اور اسکا کہنا ہے کہ ان لوگوں کو شہروں سے نکل پناہ گزين کيمپوں ميں چلے جانا چاہيے- اقوام متحدہ نے روہنگيا مسلمانوں کو دنيا کي سب سے مظلوم مذہبي اقليت قرار ديا ہے......../169